کیا آپ کی عمر 20 سے 27 سال ہے؟ تو 18 جولائی سے پہلے یہ فارم بھریں اور حاصل کریں 60 ہزار ماہانہ
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے کلائمیٹ لیڈرشپ انٹرن شپ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت منتخب نوجوانوں کو تین ماہ تک ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ فراہم کیا جائے گا۔
محکمہ تحفظ ماحول و ماحولیاتی تبدیلی پنجاب کے مطابق پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو موسمیاتی تبدیلی، ماحولیاتی تحفظ اور پالیسی سازی کے شعبوں میں عملی تربیت فراہم کرکے انہیں "کلائمیٹ وارئیرز” کے طور پر تیار کرنا ہے۔
حکام کے مطابق پروگرام میں خواتین کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے 50 فیصد نشستیں طالبات کے لیے مختص کی گئی ہیں۔ انٹرن شپ کے دوران شرکا کو فیلڈ لرننگ، ماحولیاتی منصوبوں میں عملی شرکت، ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کے دفاتر کے دورے اور ماہرین کی نگرانی میں تربیت فراہم کی جائے گی۔
پروگرام کے لیے امیدوار کی عمر 20 سے 27 سال کے درمیان ہونی چاہیے، جبکہ درخواست گزار کے پاس کم از کم بیچلر ڈگری کے ساتھ 75 فیصد نمبر یا 4.0 میں سے کم از کم 3.0 سی جی پی اے ہونا ضروری ہے۔
محکمہ کے مطابق مختلف تعلیمی شعبوں سے تعلق رکھنے والے گریجویٹس اس پروگرام کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار 18 جولائی 2026 تک ای پی اے پنجاب کے آفیشل پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں