وزارتِ مذہبی امور کا بڑا ڈیجیٹل دھماکہ، بینکوں کے چکر ختم، اب حج واجبات بھی آن لائن جمع ہوں گے
اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے شروع کی گئی آن لائن حج رجسٹریشن مہم کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔ ڈیجیٹل پاکستان ویژن کے تحت صرف 15 دنوں کے مختصر عرصے میں حج 2027 کے لیے رجسٹریشن کرانے والے عازمین کی تعداد اڑھائی لاکھ (2,500,000) سے تجاوز کر گئی ہے، جس میں صرف ایک دن کے اندر 12 ہزار 880 افراد نے گھر بیٹھے کامیابی سے اپلائی کیا۔
عازمینِ حج کو دفاتر کے چکر کاٹنے سے بچانے کے لیے وزارتِ مذہبی امور نے نیشنل آئی ٹی بورڈ (NITB) کے تعاون سے ‘حج مینجمنٹ سسٹم’ متعارف کروایا ہے، جس کے تحت عازمین حج پورٹل یا موبائل ایپلیکیشن ’پاک حج‘ کے ذریعے باآسانی رجسٹر ہو رہے ہیں۔ وزارت نے یہ بڑا اعلان بھی کیا ہے کہ اگلے مرحلے میں حج کے واجبات کی وصولی بھی مکمل طور پر آن لائن کر دی جائے گی۔
سرکاری بنام نجی اسکیم اور عازمین کی تفصیلات:اب تک موصول ہونے والی درخواستوں کے دلچسپ اعداد و شمار درج ذیل ہیں:
سرکاری حج اسکیم: 1 لاکھ 87 ہزار عازمین نے انتخاب کیا۔
نجی حج اسکیم: 63 ہزار عازمین نے ترجیح دی۔نمایاں عمر کا گروپ: 33 سے 44 برس کے نوجوان اور ادھیڑ عمر افراد سب سے آگے ہیں جن کی تعداد 76 ہزار ہے۔تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے عازمین:
حج کی ڈیجیٹلائزیشن کی وجہ سے پڑھے لکھے طبقے کی ایک بڑی تعداد نے آن لائن رجسٹریشن کروائی ہے:
پی ایچ ڈی (PhD) ہولڈرز: 3,000 افراد,ماسٹرز ڈگری ہولڈرز: 45,000 افراد،بیچلرز ڈگری ہولڈرز: 60,000 افراد