مواد پر جائیں

کوئٹہ 19°C فجر 5:08 ظہر 12:21 عصر 4:33 مغرب 6:13 عشاء 7:33
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
بزنس

تاجروں کے لیے بڑا سرپرائز،فکسڈ ٹیکس سکیم کی موبائل ایپ تیار

تاجروں کے لیے بڑا سرپرائز،فکسڈ ٹیکس سکیم کی موبائل ایپ تیار

ملک کے معاشی نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے اور ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کیلیے وزارتِ خزانہ نے ایک بہت بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔ چھوٹے تاجروں اور ریٹیلرز کو فکسڈ ٹیکس سکیم کے دائرے میں لانے کے لیے خصوصی موبائل ایپ مکمل طور پر تیار کر لی گئی ہے۔

تاجروں کے لیے بڑا سرپرائز،فکسڈ ٹیکس سکیم کی موبائل ایپ تیار

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق، ریٹیلرز کے لیے تیار کی گئی اس فائنل موبائل ایپ کو آئندہ ہفتے باقاعدہ متعارف کرا دیا جائے گا، جبکہ رواں ہفتے کے دوران اس کا آزمائشی (ٹرائل) رن شروع کیا جا رہا ہے۔ تاجروں کی سہولت کے لیے اس ایپ کو نہ صرف اردو اور انگلش بلکہ سندھی اور بلوچی زبانوں میں بھی لانچ کیا جا رہا ہے تاکہ کسی کو سمجھنے میں مشکل نہ ہو۔

ایف بی آر کی ‘گرین پلیٹ’ اور 35 لاکھ تاجروں کا ڈیٹا

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ایپ کے ذریعے رجسٹرڈ ہونے والے ریٹیلرز کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کی جانب سے ایک خصوصی "گرین پلیٹ” مختص کی جائے گی۔ ایف بی آر پہلے ہی ہوم ورک مکمل کر چکا ہے اور اس کے پاس ملک بھر کے 35 لاکھ سے زائد ریٹیلرز کا مکمل ڈیٹا پہنچ چکا ہے، جس کی مدد سے اب ٹیکس نیٹ سے باہر رہنا ممکن نہیں ہوگا۔

ٹائم لائن کے مطابق:اگست 2026: موبائل ایپ کے ذریعے چھوٹے تاجروں کی باقاعدہ رجسٹریشن کا آغاز ہو جائے گا۔ستمبر 2026: رجسٹرڈ ہونے والے تمام ریٹیلرز کے لیے ٹیکس ریٹرنز فائل کرنا لازمی ہوگا۔حکومت نے اس ڈیجیٹل رجسٹریشن مہم کے ذریعے رواں مالی سال کے دوران 50 ارب روپے کا بھاری ریونیو اکٹھا کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ تاجر برادری حکومت کے اس نئے ڈیجیٹل ٹیکس نظام کا کس طرح استقبال کرتی ہے۔