مواد پر جائیں

کوئٹہ 19°C فجر 5:08 ظہر 12:21 عصر 4:33 مغرب 6:13 عشاء 7:33
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
پاکستان

محکمہ موسمیات کا بڑا الرٹ: اگلے 72 گھنٹے انتہائی خطرناک، شہریوں کو گھروں میں رہنے کی وارننگ

محکمہ موسمیات کا بڑا الرٹ: اگلے 72 گھنٹے انتہائی خطرناک، شہریوں کو گھروں میں رہنے کی وارننگ

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کرتے ہوئے 23 جولائی تک دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا بڑا الرٹ: اگلے 72 گھنٹے انتہائی خطرناک، شہریوں کو گھروں میں رہنے کی وارننگ

این ڈی ایم اے کے مطابق 19 سے 23 جولائی کے دوران مون سون ہواؤں اور مغربی سسٹم کے باعث گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور بالائی پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز بارشیں متوقع ہیں۔

اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں کے باعث گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور شمالی پنجاب کے پہاڑی علاقوں میں فلیش فلڈ اور ہل ٹورنٹس کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب کے مقام مرالہ جبکہ دریائے جہلم کے بالائی علاقوں، خصوصاً منگلا کے اطراف، میں ممکنہ سیلابی ریلوں کا خدشہ موجود ہے۔

اتھارٹی نے تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات مکمل رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے شہریوں کو بھی موسمی صورتحال سے باخبر رہنے کا مشورہ دیا ہے۔