مواد پر جائیں

کوئٹہ 19°C فجر 5:08 ظہر 12:21 عصر 4:33 مغرب 6:13 عشاء 7:33
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
پاکستان

وفاقی کابینہ کا وہ فیصلہ جس نے سرکاری محکموں کی نیندیں اڑا دیں

وفاقی کابینہ کا وہ فیصلہ جس نے سرکاری محکموں کی نیندیں اڑا دیں

 وفاقی حکومت نے سرکاری اخراجات کو محدود رکھنے اور مالی نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے رواں مالی سال بھی کفایت شعاری پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی کابینہ کا وہ فیصلہ جس نے سرکاری محکموں کی نیندیں اڑا دیں

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے کفایت شعاری اقدامات میں توسیع کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد کابینہ ڈویژن نے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے وزارت خزانہ کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔

حکومتی فیصلے کے تحت گزشتہ تین سال سے خالی سرکاری آسامیوں کو ختم کیا جائے گا، جبکہ نئی آسامیوں کی تخلیق پر پابندی بدستور برقرار رہے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران نئی سرکاری گاڑیوں کی خریداری نہیں کی جا سکے گی، جبکہ مشینری اور دیگر آلات کی خریداری پر عائد پابندی بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج اور غیر ضروری غیر ملکی دوروں پر پابندی بھی جاری رہے گی۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے کفایت شعاری اقدامات سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔