Tameerewatan
tameerewatan

وزیراعلیٰ بلوچستان کے دورہ زیارت کے دوران جذباتی مناظر، شہریوں نے سیاہ پٹیاں باندھ کر کس بات کا مطالبہ کر دیا؟

وزیراعلیٰ بلوچستان کے دورہ زیارت کے دوران جذباتی مناظر، شہریوں نے سیاہ پٹیاں باندھ کر کس بات کا مطالبہ کر دیا؟

 وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے دورے کے موقع پر شٹر ڈاؤن ہڑتال اور یومِ سوگ کے اعلان کے بعد مقامی شہریوں اور سیاسی جماعتوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور رہنماؤں نے سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا اور دہشتگردی کے خلاف نعرے لگائے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ زیارت واقعے کے شہداء کے اہلخانہ تاحال انصاف کے منتظر ہیں۔ ان کے مطابق جب تک واقعے کے ذمہ داروں کی نشاندہی، شفاف تحقیقات اور قانون کے مطابق کارروائی نہیں کی جاتی، متاثرہ خاندانوں کے دکھوں کا ازالہ ممکن نہیں۔

احتجاج کرنے والوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہداء کے خاندانوں سے کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں، واقعے میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور زیارت سمیت بلوچستان بھر میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ شہداء کی قربانیوں کا حقیقی احترام انصاف کی فراہمی سے ہی ممکن ہے، کیونکہ انصاف کے بغیر اعلانات اور دورے عوام کے لیے ادھورے رہتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More