Tameerewatan
tameerewatan

پنجاب نے بلوچستان کو 150 ارب روپے فراہم کیے،وزیراعظم

پنجاب نے بلوچستان کو 150 ارب روپے فراہم کیے،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب نے 2010 کے این ایف سی ایوارڈ سے اب تک بلوچستان کو 150 ارب روپے فراہم کیے ہیں، جبکہ موجودہ حکومت نے بھی بلوچستان کے جائز مطالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی بجٹ میں اضافی وسائل مختص کیے ہیں۔

وزیراعظم نے بلوچستان سے آئے ہوئے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پاکستان کے چاروں صوبوں کا مشترکہ دارالحکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد نواز شریف کے دورِ حکومت میں بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی گئی، جس سے صوبے کی ترقی کی بنیاد رکھی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مستونگ میں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سرکاری اہلکار کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی، جبکہ لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔

تقریب میں صوبائی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) بلوچستان جمال شاہ کاکڑ، سینیٹر آغا شاہزیب درانی، وفاقی وزراء جمال کمال خان، خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ، عطاء تارڑ، بلال اظہر کیانی سمیت دیگر وفاقی وزراء اور اراکین بھی موجود تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More