مواد پر جائیں

کوئٹہ 19°C فجر 5:08 ظہر 12:21 عصر 4:33 مغرب 6:13 عشاء 7:33
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
بلوچستان

بلاول ہاؤس میں بلوچستان کا ‘گیم پلان’: صدر زرداری کی وزراء سے اہم ملاقات

 صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس کراچی میں بلوچستان کے صوبائی وزراء نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال، جاری ترقیاتی منصوبوں اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلاول ہاؤس میں بلوچستان کا ‘گیم پلان’: صدر زرداری کی وزراء سے اہم ملاقات

صدر مملکت نے اس موقع پر بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور پائیدار ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو جلد از جلد ان کے ثمرات مل سکیں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام، معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور عوامی فلاح کے لیے تمام اداروں کو مربوط اور مؤثر انداز میں کام کرنا ہوگا۔

ملاقات میں صوبائی وزیر آبپاشی صادق عمرانی، وزیر منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیر صحت میر بخت کاکڑ، وزیر لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیر صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیر محنت غلام رسول عمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔