Tameerewatan
tameerewatan

6 ڈاکٹروں کی ٹیم اور بہن کی موجودگی میں رات گئے عمران خان کے ساتھ کیا ہوا؟ اصل حقیقت سامنے آ گئی

6 ڈاکٹروں کی ٹیم اور بہن کی موجودگی میں رات گئے عمران خان کے ساتھ کیا ہوا؟ اصل حقیقت سامنے آ گئی

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے انتہائی سخت سیکیورٹی حصار میں اسلام آباد کے نجی اسپتال (شفا انٹرنیشنل) منتقل کیا گیا، جہاں طبی معائنے کے بعد انہیں واپس جیل پہنچا دیا گیا ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق عمران خان کو رات 12:30 بجے اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ان کے ساتھ ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل اور بہن ڈاکٹر عظمیٰ بھی موجود تھیں۔ اسپتال میں 6 رکنی طبی ٹیم نے ان کا تفصیلی معائنہ کیا اور ضروری طبی رپورٹس کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر آئی جی اسلام آباد خود سیکیورٹی کے انتظامات کی نگرانی کر رہے تھے، جبکہ اسپتال اور جیل کے اطراف روٹس کو سیکیورٹی کیلیے کلیئر کروا کر غیر متعلقہ گاڑیوں اور لائٹس کو ہٹا دیا گیا تھا۔

طبی کارروائی مکمل ہونے کے بعد صبح 6:05 بجے بانی پی ٹی آئی کو واپس اڈیالہ جیل لا کر ان کے مخصوص کمپاؤنڈ میں شفٹ کر دیا گیا۔ پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اسپتال کو سب جیل قرار دینے کے حوالے سے تاحال کوئی باقاعدہ نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More