مواد پر جائیں

کوئٹہ 19°C فجر 5:08 ظہر 12:21 عصر 4:33 مغرب 6:13 عشاء 7:33
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
پاکستان

قومی بچت میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے خوشخبری، منافع بڑھ گیا

اسلام آباد: قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے حکومت نے مختلف سرٹیفکیٹس اور اکاؤنٹس پر شرح منافع میں اضافہ کردیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

قومی بچت میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے خوشخبری، منافع بڑھ گیا

نئی شرحوں کے مطابق ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ پر منافع 19 بیسس پوائنٹس اضافے کے بعد 11.80 فیصد ہوگیا ہے، جبکہ بہبود سیونگز سرٹیفکیٹ اور پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ کی شرح 12 بیسس پوائنٹس بڑھا کر 12.72 فیصد کردی گئی ہے۔

ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں 60 بیسس پوائنٹس اضافہ کرتے ہوئے نئی شرح 11.76 فیصد مقرر کی گئی ہے، جبکہ اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر 74 بیسس پوائنٹس اضافے کے بعد شرح 11.82 فیصد ہوگئی ہے۔

اسلامی سرمایہ کاری کی اسکیموں میں بھی منافع بڑھایا گیا ہے۔ سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ کے تین سالہ پلان کی شرح 41 بیسس پوائنٹس اضافے کے بعد 11.57 فیصد جبکہ پانچ سالہ پلان کی شرح 54 بیسس پوائنٹس اضافے کے بعد 11.70 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

نئی شرحوں کے نفاذ کے بعد متعلقہ قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ شرح منافع حاصل ہوگی۔