مواد پر جائیں

کوئٹہ 23°C فجر 5:10 ظہر 12:20 عصر 4:31 مغرب 6:11 عشاء 7:30
آج کا ای پیپر 5 اکتوبر 2026 پڑھیں
بین الاقوامی

بھارت میں Gen Z سڑکوں پر، پولیس ایکشن پر ہنگامہ کیوں؟

انتخابی فہرستوں میں تبدیلیوں کے خلاف نوجوانوں کے احتجاج میں شدت، سیکڑوں مظاہرین کی حراست اور پولیس کے طرزِعمل پر سوالات اٹھنے لگے

بھارت میں Gen Z سڑکوں پر، پولیس ایکشن پر ہنگامہ کیوں؟

نئی دہلی: بھارت میں نوجوانوں کی قیادت میں جاری احتجاج شدت اختیار کر گیا ہے، جہاں انتخابی فہرستوں میں تبدیلیوں کے خلاف مظاہروں کے دوران پولیس کارروائی اور بڑی تعداد میں نوجوانوں کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق Gen Z کی قیادت میں احتجاج کرنے والے گروپ انتخابی فہرستوں میں تبدیلیوں کی مخالفت کے ساتھ چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔

بھارتی پولیس نے نئی دہلی میں احتجاج کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لیا۔ بین الاقوامی میڈیا نے بھی حالیہ دنوں میں Gen Z کی حمایت یافتہ تنظیموں کے احتجاج اور پولیس کی جانب سے مظاہرین کو حراست میں لینے کی رپورٹ دی ہے۔

بھارتی اخبار دی ہندو کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ احتجاج کے تیسرے روز تقریباً 500 نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا۔ اسی رپورٹ میں احتجاج کی کوریج کرنے والی ایک خاتون صحافی کے ساتھ پولیس اہلکاروں کی جانب سے مبینہ نامناسب رویے کا معاملہ بھی سامنے آنے کا ذکر کیا گیا ہے۔

احتجاج اور پولیس کارروائی کے باعث بھارت میں انتخابی عمل، مظاہرین کے حقوق اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے طرزِعمل پر نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔