مواد پر جائیں

کوئٹہ 19°C فجر 5:08 ظہر 12:21 عصر 4:33 مغرب 6:13 عشاء 7:33
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
بلوچستان

بلوچستان کے طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا بڑا اعلان

کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے صوبے کے باصلاحیت نوجوانوں کیلئے بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھولتے ہوئے دنیا کی 100 سے زائد ممتاز جامعات میں پی ایچ ڈی اسکالرشپس کیلئے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے تحت شروع کیے گئے پروگرام کے ذریعے صوبے سے ہر سال 10 باصلاحیت امیدواروں کو عالمی سطح کی جامعات میں پی ایچ ڈی کرنے کیلئے اسکالرشپس فراہم کی جائیں گی۔

بلوچستان کے طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا بڑا اعلان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پروگرام کے اجرا پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو دنیا کی بہترین جامعات تک پہنچانے کا سفر شروع ہوچکا ہے اور یہ بلوچستان کے مستقبل کو بدلنے کی جانب اہم قدم ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان مواقع کی تلاش میں دنیا سے پیچھے نہیں رہیں گے اور حکومت انہیں اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے عالمی مواقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات جاری رکھے گی۔

میر سرفراز بگٹی کے مطابق یہ محض اسکالرشپس کا پروگرام نہیں بلکہ بلوچستان کی آنے والی نسلوں کیلئے علم، امید اور ترقی کے نئے مواقع پیدا کرنے کی کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ علم و شعور اور نوجوانوں کو ترقی کے بہتر مواقع فراہم کرکے کیا جاسکتا ہے۔ حکومت کا مقصد بلوچستان کے نوجوانوں کو عالمی معیار کی جامعات تک رسائی دے کر علم و تحقیق کے میدان میں آگے بڑھانا ہے۔