مواد پر جائیں

کوئٹہ 15°C فجر 5:13 ظہر 12:19 عصر 4:26 مغرب 6:05 عشاء 7:25
آج کا ای پیپر ⁦10⁩ اکتوبر ⁦2026⁩ پڑھیں
بزنس

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد میں بڑا اضافہ، وزیراعظم نے اجلاس بلالیا

ستمبر میں 2276 استعمال شدہ گاڑیاں درآمد ہوئیں، مقامی آٹو انڈسٹری کے تحفظات کے بعد اہم فیصلے متوقع

اسلام آباد: ملک میں استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد میں نمایاں اضافے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں درآمدی پالیسی اور مقامی آٹو انڈسٹری کے تحفظات کا جائزہ لیا جائے گا۔

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد میں بڑا اضافہ، وزیراعظم نے اجلاس بلالیا

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کمرشل اور گفٹ اسکیم کے تحت استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر غور ہوگا، جبکہ وزیراعظم کو تازہ درآمدی اعداد و شمار پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

حالیہ عرصے میں قواعد میں نرمی کے بعد استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ستمبر 2026 میں 2 ہزار 276 استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کی گئیں، جبکہ مئی میں یہ تعداد صرف 48 تھی۔

استعمال شدہ گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی درآمد پر مقامی مینوفیکچررز نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ اس رجحان سے مقامی آٹو انڈسٹری اور گاڑیوں کے پرزے تیار کرنے والے شعبے پر اثر پڑ سکتا ہے۔

دوسری جانب درآمد کنندگان استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کو آٹو مارکیٹ میں مسابقت بڑھانے اور صارفین کو مزید انتخاب فراہم کرنے کے حوالے سے اہم قرار دے رہے ہیں۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں مقامی صنعت کے تحفظات، درآمدی قواعد اور استعمال شدہ گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کا جائزہ لینے کے بعد اہم فیصلے متوقع ہیں۔