مواد پر جائیں

کوئٹہ 19°C فجر 5:08 ظہر 12:21 عصر 4:33 مغرب 6:13 عشاء 7:33
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
پاکستان

یکم ستمبر کو صرافہ مارکیٹ سے شہریوں کے لیے بڑی اور غیر متوقع خبر

یکم ستمبر کو صرافہ مارکیٹ سے شہریوں کے لیے بڑی اور غیر متوقع خبر

پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کے شوقین افراد کے لیے راحت کی خبر سامنے آئی ہے، جہاں عالمی مارکیٹ میں مندی کے اثرات کے باعث مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تاز ترین نرخوں کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 800 روپے ارزاں ہو کر 4 لاکھ 65 ہزار 336 روپے کی سطح پر آ گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 98 ہزار 950 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 22 قیراط 10 گرام سونا بھی 629 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 65 ہزار 717 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

یکم ستمبر کو صرافہ مارکیٹ سے شہریوں کے لیے بڑی اور غیر متوقع خبر

دوسری جانب چاندی کے خریداروں کے لیے بھی قیمتوں میں زوال دیکھا گیا، جہاں فی تولہ 24 قیراط چاندی 50 روپے کمی کے ساتھ 7 ہزار 129 روپے اور 10 گرام چاندی 43 روپے گر کر 6 ہزار 111 روپے کی ہو گئی ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں اس مائل بہ ڈوباؤ رجحان کی بنیادی وجہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت کا 8 ڈالر گھٹ کر 4,428 ڈالر اور چاندی کا 50 سینٹ کمی کے بعد 66.50 ڈالر پر آنا ہے۔