مواد پر جائیں

کوئٹہ 19°C فجر 5:08 ظہر 12:21 عصر 4:33 مغرب 6:13 عشاء 7:33
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
پاکستان

الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، مزید 2 سیاسی جماعتیں ڈی لسٹ

الیکشن کمیشن نے مزید 2 سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کردیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی انتخابات اور دیگر قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر مزید دو سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کردیا۔

الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، مزید 2 سیاسی جماعتیں ڈی لسٹ

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک اتحاد اور فریڈم موومنٹ کو سیاسی جماعتوں کی فہرست سے خارج کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق دونوں جماعتیں انٹرا پارٹی انتخابات سمیت مقررہ قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کرنے میں ناکام رہیں، جس پر انہیں ڈی لسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔