مواد پر جائیں

کوئٹہ 19°C فجر 5:08 ظہر 12:21 عصر 4:33 مغرب 6:13 عشاء 7:33
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
بین الاقوامی

یمن میں خونریز جھڑپیں، حوثیوں اور سعودی حمایت یافتہ فورسز کے 68 افراد ہلاک

ریاض: یمن میں حوثیوں اور سعودی حمایت یافتہ حکومتی فورسز کے درمیان لڑائی میں ایک بار پھر شدت آگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف حملوں اور جھڑپوں میں کم از کم 68 افراد ہلاک ہوگئے۔

یمن میں خونریز جھڑپیں، حوثیوں اور سعودی حمایت یافتہ فورسز کے 68 افراد ہلاک

رپورٹس کے مطابق یمن کے جنوب مغربی علاقوں میں حوثیوں کی جانب سے کیے گئے میزائل اور ڈرون حملوں میں حکومتی فورسز کے کم از کم 23 اہلکار مارے گئے۔

دوسری جانب حوثی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی فضائی حملوں اور زمینی جھڑپوں کے دوران ان کے 40 جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔

حالیہ دنوں میں یمن میں کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے اور حوثیوں، یمنی حکومتی فورسز اور سعودی عرب کے درمیان حملوں کا سلسلہ شدت اختیار کرچکا ہے۔

سعودی حکام کے مطابق طائف کے علاقے میں ایک ڈرون کو فضا میں تباہ کیے جانے کے بعد اس کا ملبہ گرنے سے ایک یمنی شہری ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوئے۔ واقعے میں بعض عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

دوسری جانب حوثیوں کے زیر انتظام میڈیا نے یمن میں مختلف کارروائیوں کے دوران شہری ہلاکتوں کا دعویٰ کیا ہے۔ فریقین کی جانب سے ایک دوسرے پر حملوں کے الزامات عائد کیے جارہے ہیں۔

تازہ جھڑپوں کے بعد یمن میں ایک مرتبہ پھر بڑے پیمانے پر جنگ پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں، جبکہ خطے میں جاری کشیدگی کے باعث صورتحال مزید پیچیدہ ہوتی جارہی ہے۔