مواد پر جائیں

کوئٹہ 19°C فجر 5:08 ظہر 12:21 عصر 4:33 مغرب 6:13 عشاء 7:33
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
پاکستان

گلستان سیکٹر میں افغان طالبان کی دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد ہلاک


کوئٹہ:
پاک افغان سرحد کے گلستان سیکٹر میں افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی حدود میں داخل ہونے اور جارحیت کی کوشش
سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دی، جبکہ جوابی کارروائی میں متعدد افغان طالبان ہلاک ہوگئے۔

گلستان سیکٹر میں افغان طالبان کی دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد ہلاک

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے گلستان سیکٹر سے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی، جس پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی کے نتیجے میں متعدد افغان طال

بان ہلاک ہوئے، جبکہ دونوں جانب سے وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔

صورتحال کے پیش نظر سرحدی علاقے میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز مکمل طور پر چوکس ہیں اور سرحد کی نگرانی مزید سخت کردی گئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان کی جانب سے پاکستانی حدود میں کسی بھی دراندازی یا جارحیت کی کوشش کا بروقت اور مؤثر جواب دینے کیلئے فورسز ہمہ وقت تیار ہیں۔