مواد پر جائیں

کوئٹہ 19°C فجر 5:08 ظہر 12:21 عصر 4:33 مغرب 6:13 عشاء 7:33
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
بلوچستان

کوئٹہ میں دن دیہاڑے بینک ڈکیتی، مسلح افراد لاکھوں روپے لے اُڑے

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر دن دیہاڑے نجی بینک میں ڈکیتی کی واردات ہوئی، جہاں مسلح نقاب پوش افراد لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

کوئٹہ میں دن دیہاڑے بینک ڈکیتی، مسلح افراد لاکھوں روپے لے اُڑے

ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نجی بینک میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر بینک عملے سمیت وہاں موجود شہریوں کو یرغمال بنالیا۔ ملزمان بینک سے لاکھوں روپے نقدی لوٹنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔

بتایا گیا ہے کہ فرار کے دوران لوٹی گئی نقدی کا کچھ حصہ سڑک پر بھی گرگیا۔ ملزمان نے ٹریفک کو روک کر اپنے فرار کا راستہ بنایا اور موقع سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعے کے بعد متعلقہ حکام کی جانب سے مزید تحقیقات اور ملزمان کی تلاش کا عمل جاری ہے۔