مواد پر جائیں

کوئٹہ 19°C فجر 5:08 ظہر 12:21 عصر 4:33 مغرب 6:13 عشاء 7:33
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
پاکستان

کراچی میں پراسرار واقعہ، فلیٹ سے ڈاکٹر سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی لاشیں برآمد

کراچی: شہر کے علاقے سائٹ احسن آباد میں ایک فلیٹ سے میاں بیوی اور ان کے تین بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

کراچی میں پراسرار واقعہ، فلیٹ سے ڈاکٹر سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی لاشیں برآمد

پولیس کے مطابق تمام لاشیں کئی روز پرانی تھیں اور عمارت کی ساتویں منزل پر واقع فلیٹ کے ایک کمرے سے ملی ہیں۔ مرنے والے شخص کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ ڈاکٹر اور خاندان کا کفیل تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فلیٹ کے دروازے اندر سے بند تھے۔ لاشوں کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کررہی ہے جبکہ موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی واضح ہوسکے گی۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ سے تفصیلات طلب کرلی ہیں اور واقعے کی مؤثر اور جامع تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔