مواد پر جائیں

کوئٹہ 19°C فجر 5:08 ظہر 12:21 عصر 4:33 مغرب 6:13 عشاء 7:33
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
پاکستان

پیٹرول کی قیمت میں پھر اضافہ، فی لیٹر نیا ریٹ کتنا ہوگیا؟

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول مہنگا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل سستا کردیا ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں پھر اضافہ، فی لیٹر نیا ریٹ کتنا ہوگیا؟

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 391 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 408 روپے 53 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق عالمی سطح پر پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات میں تبدیلی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔