مواد پر جائیں

کوئٹہ 19°C فجر 5:08 ظہر 12:21 عصر 4:33 مغرب 6:13 عشاء 7:33
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
بلوچستان

نوشکی خاران روڈ پر مائن دھماکا، ڈرائیور جاں بحق، 3 افراد زخمی

نوشکی: نوشکی خاران روڈ پر لجے کے علاقے میں ایک پک اپ گاڑی مبینہ طور پر بارودی مائن کی زد میں آنے سے تباہ ہوگئی، جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔

نوشکی خاران روڈ پر مائن دھماکا، ڈرائیور جاں بحق، 3 افراد زخمی

علاقائی ذرائع کے مطابق پک اپ میں مجموعی طور پر 11 افراد سوار تھے جو انار باغ میں انار کی لوڈنگ کیلئے جارہے تھے کہ راستے میں گاڑی دھماکے کی زد میں آگئی۔

واقعے میں ڈرائیور جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین افراد زخمی ہوئے، تاہم گاڑی میں موجود دیگر سات مزدور محفوظ رہے۔

زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا۔ علاقائی ذرائع کے مطابق جاں بحق ڈرائیور اور تینوں زخمیوں کا تعلق نوشکی سے ہے۔

لجے روڈ پر آج گاڑی کو بارودی مواد سے نشانہ بنائے جانے کی دیگر اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، تاہم واقعے میں جانی نقصان اور زخمیوں کی تعداد سے متعلق مختلف رپورٹس موجود ہیں۔