مواد پر جائیں

کوئٹہ 19°C فجر 5:08 ظہر 12:21 عصر 4:33 مغرب 6:13 عشاء 7:33
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
پاکستان

مکران کوسٹل ہائی وے پر خوفناک حادثہ

مکران کوسٹل ہائی وے پر خوفناک حادثہ

گوادر کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر ماکولا کے مقام پر ایک مسافر کوچ اور پک اپ گاڑی کے درمیان خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں

مکران کوسٹل ہائی وے پر خوفناک حادثہ

پولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور جاں بحق ہونے والے افراد اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت صغیر احمد ولد غفور (سکنہ تربت) اور امجد ولد استاد واحد میانداد (سکنہ بنگلہ بازار پسنی) کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس پی کوسٹل ہائی وے پولیس حفیظ امیر نے بتایا کہ حادثے کے بعد کوچ کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے جبکہ پولیس نے کوچ کے کلینر کو حراست میں لے کر واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔