مواد پر جائیں

کوئٹہ 19°C فجر 5:08 ظہر 12:21 عصر 4:33 مغرب 6:13 عشاء 7:33
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
بلوچستان

مستونگ میں چوکی پر حملے کی کوشش ناکام، 9 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ: بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران مستونگ کے علاقے کنک وادی میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کا ایک جوان زخمی ہوا۔

مستونگ میں چوکی پر حملے کی کوشش ناکام، 9 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج سے وابستہ دہشت گردوں نے کنک وادی میں سیکیورٹی چوکی پر حملے کی کوشش کی، جس پر فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعاقب کیا گیا، جس کے نتیجے میں مزید 7 دہشت گرد مارے گئے اور مجموعی تعداد 9 ہوگئی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 3 موٹرسائیکلیں، بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

شدید فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کا ایک جوان زخمی ہوا، جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گرد عناصر کے خلاف آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔