مواد پر جائیں

کوئٹہ 19°C فجر 5:08 ظہر 12:21 عصر 4:33 مغرب 6:13 عشاء 7:33
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
بلوچستان

مستونگ میں مسلح افراد بینک لوٹ کر فرار، سی سی ٹی وی کیمروں پر بھی فائرنگ

شہر کے مختلف مقامات پر فائرنگ کے بعد مسلح افراد الائیڈ بینک سے رقم لوٹ کر فرار، فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، پولیس ذرائع

مستونگ میں مسلح افراد بینک لوٹ کر فرار، سی سی ٹی وی کیمروں پر بھی فائرنگ

مستونگ: مستونگ شہر میں مسلح افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے الائیڈ بینک کو لوٹ لیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے بازار میں فائرنگ کی جبکہ شہر کے مختلف مقامات پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسلح افراد الائیڈ بینک سے رقم لوٹنے کے بعد فرار ہوگئے۔ تاہم لوٹی گئی رقم کی مالیت کے حوالے سے فوری طور پر تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔