مواد پر جائیں

کوئٹہ 19°C فجر 5:08 ظہر 12:21 عصر 4:33 مغرب 6:13 عشاء 7:33
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے اہم ملاقات، بڑا عزم سامنے آگیا

مکہ مکرمہ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے اہم ملاقات کی، جس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال اور سعودی عرب پر ہونے والے حملوں کے تناظر میں دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے اہم ملاقات، بڑا عزم سامنے آگیا

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ملاقات کے دوران مکہ مشترکہ
دفاعی معاہدے میں شامل ممالک کے سربراہانِ افواج کے اجلاس کے نتائج کو سراہا گیا۔

ملاقات میں سعودی عرب کی شہری آبادی اور اقتصادی تنصیبات پر ہونے والے حملوں اور ان سے پیدا ہونے والی سکیورٹی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔

سعودی وزیر دفاع کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ بات چیت میں ان حملوں کا مقابلہ کرنے کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔