مواد پر جائیں

کوئٹہ 19°C فجر 5:08 ظہر 12:21 عصر 4:33 مغرب 6:13 عشاء 7:33
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
بلوچستان

دکی میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ، گارڈ شہید، 18 مزدور اغوا

دکی: بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے نانا صاحب زیارت میں سڑک کی تعمیر میں مصروف کمپنی کے کیمپ پر مسلح افراد نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ایک سکیورٹی گارڈ شہید جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

دکی میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ، گارڈ شہید، 18 مزدور اغوا

ذرائع کے مطابق حملے کے دوران فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جس میں کمپنی کے کیمپ پر تعینات سکیورٹی گارڈ شہید ہوا۔ حملہ آور کیمپ میں موجود 18 مزدوروں کو مبینہ طور پر اپنے ساتھ لے گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مغوی مزدوروں کی بازیابی اور حملہ آوروں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے جبکہ مختلف مقامات پر حملہ آوروں کی تلاش کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔

حکام واقعے کے مختلف پہلوؤں کی تحقیقات کررہے ہیں جبکہ حملے میں ملوث عناصر کی شناخت اور مغوی مزدوروں کی بازیابی کیلئے مزید کارروائی جاری ہے۔