مواد پر جائیں

کوئٹہ 19°C فجر 5:08 ظہر 12:21 عصر 4:33 مغرب 6:13 عشاء 7:33
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
بلوچستان

بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3، مزید 7 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ: بلوچستان میں دہشت گرد عناصر کے خلاف آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، پنجگور اور کچھی میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے مزید 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3، مزید 7 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے فتح علی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، جہاں سیکیورٹی فورسز نے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ کارروائی کے بعد ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

دوسری کارروائی ضلع کچھی کے علاقے ڈھاڈر میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی، جس میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور دہشت گرد عناصر کے خاتمے کے لیے کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔