مواد پر جائیں

کوئٹہ 19°C فجر 5:08 ظہر 12:21 عصر 4:33 مغرب 6:13 عشاء 7:33
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
کھیل

برینڈن ٹیلر نے ٹنڈولکر کا 22 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

ہرارے: زمبابوے کے وکٹ کیپر بلے باز برینڈن ٹیلر نے ون ڈے کرکٹ میں بھارت کے سابق عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر کا طویل عرصے سے قائم ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

برینڈن ٹیلر نے ٹنڈولکر کا 22 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

آسٹریلیا کے خلاف ہرارے میں کھیلا گیا مقابلہ ٹیلر کے کیریئر کا 208واں ون ڈے تھا۔ اس میچ کے ساتھ ان کا ون ڈے کیریئر 22 سال اور 146 دن پر محیط ہوگیا، جبکہ ٹنڈولکر کا ون ڈے کیریئر 22 سال اور 91 دن تک جاری رہا تھا۔

40 سالہ ٹیلر میچ میں بیٹنگ کے دوران صرف 4 رنز بنا سکے، تاہم انہوں نے ایک شاندار کیچ بھی پکڑا اور طویل ترین ون ڈے کیریئر کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

برینڈن ٹیلر زمبابوے کے نمایاں ترین کرکٹرز میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ ون ڈے کرکٹ میں 6 ہزار سے زائد رنز بنانے کے ساتھ 11 سنچریاں بھی اسکور کرچکے ہیں۔

ٹیلر کے بین الاقوامی کیریئر میں ایک طویل وقفہ بھی آیا تھا۔ آئی سی سی کی جانب سے عائد ساڑھے تین سالہ پابندی مکمل ہونے کے بعد انہوں نے 2025 میں دوبارہ بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کی تھی۔