مواد پر جائیں

کوئٹہ 19°C فجر 5:08 ظہر 12:21 عصر 4:33 مغرب 6:13 عشاء 7:33
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
بین الاقوامی

ایران جنگ پر ٹرمپ کو بڑا سیاسی دھچکا

واشنگٹن: ایران کے ساتھ جاری جنگ کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایوانِ نمائندگان میں اہم سیاسی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا ہے، جہاں ارکان نے جنگ ختم کرنے سے متعلق قرارداد منظور کرلی۔

ایران جنگ پر ٹرمپ کو بڑا سیاسی دھچکا

امریکی ایوانِ نمائندگان کی جانب سے منظور کی گئی قرارداد کا مقصد ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے حوالے سے صدر کے اختیارات کو محدود کرنا اور جنگ سے متعلق فیصلوں میں کانگریس کے کردار کو مؤثر بنانا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران جنگ کے معاملے پر صدر کے جنگی اختیارات محدود کرنے کے لیے ایوانِ نمائندگان کی یہ تیسری کوشش ہے۔

قرارداد کی منظوری ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران جنگ اور اس پر ہونے والے بھاری امریکی اخراجات کے حوالے سے امریکا کے اندر سیاسی بحث میں تیزی آئی ہے۔

اس پیش رفت کے بعد ایران کے خلاف امریکی فوجی حکمت عملی اور صدر کے جنگی اختیارات سے متعلق کانگریس اور انتظامیہ کے درمیان اختلافات مزید نمایاں ہوگئے ہیں۔