مواد پر جائیں

کوئٹہ 19°C فجر 5:08 ظہر 12:21 عصر 4:33 مغرب 6:13 عشاء 7:33
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
بین الاقوامی

افغانستان میں 10 اہداف پر فضائی حملے، قندھار میں بھی دھماکے

اسلام آباد/قندھار: پاکستان نے افغانستان میں 10 اہداف کے خلاف فضائی اور ڈرون کارروائیاں کرنے کی تصدیق کردی ہے، جبکہ قندھار میں بھی رات گئے زور دار دھماکے اور آگ کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

افغانستان میں 10 اہداف پر فضائی حملے، قندھار میں بھی دھماکے

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کے مطابق پاکستانی فورسز نے افغانستان کے اندر 10 اہداف کو نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ کارروائیاں ان اہداف تک محدود رکھی گئیں جن کا تعلق پاکستان کے خلاف حملوں یا ان کی منصوبہ بندی سے تھا۔

اے ایف پی کے مطابق قندھار کے ایک رہائشی نے بتایا کہ رات کے وقت پہلے جنگی طیارے کی آواز سنائی دی، جس کے بعد ایک زور دار دھماکا ہوا اور شہر کے وسطی حصے میں آگ دکھائی دی۔ افغان حکام کی جانب سے ابتدائی طور پر اس کارروائی سے متعلق تفصیلی بیان سامنے نہیں آیا۔

یہ تازہ کارروائیاں ایسے وقت میں ہوئی ہیں جب پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کا مؤقف ہے کہ افغان سرزمین پر موجود دہشت گرد گروہ پاکستان کے خلاف حملوں میں ملوث ہیں، جبکہ افغان طالبان حکومت ماضی میں ان الزامات کی تردید کرتی رہی ہے۔