مواد پر جائیں

کوئٹہ 19°C فجر 5:08 ظہر 12:21 عصر 4:33 مغرب 6:13 عشاء 7:33
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
پاکستان

شفا اسپتال یا اڈیالہ جیل؟ عمران خان کی منتقلی پر حکومت کا دھماکہ خیز قانونی حملہ

شفا اسپتال یا اڈیالہ جیل؟ عمران خان کی منتقلی پر حکومت کا دھماکہ خیز قانونی حملہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بانی تحریک انصاف عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کے عدالتی حکم کے خلاف رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرتے ہوئے ایک بار پھر متفرق نظرثانی درخواست دائر کر دی ہے۔ یہ درخواست چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے داخل کی گئی ہے۔

شفا اسپتال یا اڈیالہ جیل؟ عمران خان کی منتقلی پر حکومت کا دھماکہ خیز قانونی حملہ

حکومت نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی سے متعلق عدالتی فیصلے میں قانونی سقم موجود ہیں اور اس میں جیل رولز کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے۔ درخواست گزار کا مزید کہنا ہے کہ اس سے قبل مرکزی کیس میں حکومت کو فریق ہی نہیں بنایا گیا تھا۔ وفاقی حکومت نے استدعا کی ہے کہ عدالت عالیہ 18 اگست کے اپنے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست منظور کرے اور اس پر دوبارہ سماعت کی اجازت دے۔