مواد پر جائیں

کوئٹہ 19°C فجر 5:08 ظہر 12:21 عصر 4:33 مغرب 6:13 عشاء 7:33
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
بلوچستان

بلوچستان حکومت کا بجلی کی رفتار جیسا فیصلہ،پنشنرز کی جیبیں اب کتنی بھریں گی؟

بلوچستان حکومت کا بجلی کی رفتار جیسا فیصلہ،پنشنرز کی جیبیں اب کتنی بھریں گی؟

کوئٹہ: بلوچستان کے تمام سول پنشنرز اور ان کے اہل خانہ کے لیے بڑی راحت کی خبر سامنے آ گئی ہے۔ حکومتِ بلوچستان کے محکمہ خزانہ نے تمام صوبائی ریٹائرڈ ملازمین کی بنیادی پنشن میں 7 فیصد اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

بلوچستان حکومت کا بجلی کی رفتار جیسا فیصلہ،پنشنرز کی جیبیں اب کتنی بھریں گی؟

محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ فیصلے کے مطابق اس اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2026ء سے مؤثر سمجھا جائے گا۔ اس اقدام کے تحت یکم جولائی 2026ء یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے تمام سول ملازمین اس 7 فیصد اضافے کے حقدار ہوں گے۔ مزید برآں، فیملی پنشنرز اور متعلقہ قواعد و ضوابط کے تحت کمپیشنٹ الاؤنس (Compassionate Allowance) حاصل کرنے والے افراد کو بھی اس مراعات میں شامل کیا گیا ہے۔

صوبائی حکومت کے اس بروقت فیصلے کو پنشنرز اور ان کے روزمرہ کے مالی اخراجات کے لحاظ سے انتہائی خوش آئند اور سراہا جانے والا اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔