مواد پر جائیں

کوئٹہ 19°C فجر 5:08 ظہر 12:21 عصر 4:33 مغرب 6:13 عشاء 7:33
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
بلوچستان

کوئٹہ ایک بار پھر لرز اٹھا، دھماکے میں دو معصوم طالب علم شہید

کوئٹہ ایک بار پھر لرز اٹھا، دھماکے میں دو معصوم طالب علم شہید

 کوئٹہ کے علاقے کچی بیگ، کلی جدید میاں خان میں واقع امدادیہ مدرسے کے عید گاہ گراؤنڈ میں منگل کے روز دھماکے کے نتیجے میں دو کمسن طالب علم جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

کوئٹہ ایک بار پھر لرز اٹھا، دھماکے میں دو معصوم طالب علم شہید

پولیس کے مطابق دھماکے میں 10 سالہ محمد صفیان اور خلیل الرحمن جاں بحق ہوگئے، جبکہ 7 سالہ اسد اللہ زخمی ہوا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے اور لاشوں و زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ دھماکے کی نوعیت اور ذمہ دار عناصر کا تعین کیا جا سکے۔