مواد پر جائیں

کوئٹہ 19°C فجر 5:08 ظہر 12:21 عصر 4:33 مغرب 6:13 عشاء 7:33
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
ٹیکنالوجی

مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے انٹرنیٹ پر انسانی ٹریفک کو پہلی بار تاریخ میں پیچھے چھوڑ دیا

کلاؤڈ ہوسٹنگ کمپنی کلاؤڈ فلیئر کی تازہ رپورٹ کےمطابق مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے انٹرنیٹ پر انسانی ٹریفک کو پہلی بار تاریخ میں پیچھے چھوڑ دیا۔

مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے انٹرنیٹ پر انسانی ٹریفک کو پہلی بار تاریخ میں پیچھے چھوڑ دیا

کمپنی کےمطابق اےآئی اورخودکار پروگراموں کےاستعمال میں نمایاں اضافہ ہواہے،جس کے نتیجے میں مجموعی انٹرنیٹ ٹریفک کا 57 اعشاریہ 4 فیصدحصہ اب مشینوں پر مشتمل ہےجبکہ انسانی ٹریفک کم ہوکر  42 اعشاریہ 6 فیصد رہ گئی۔

کلاؤڈفلیئر کےسی ای اومیتھیو پرنس نےکہایہ پیشرفت توقع سے کہیں زیادہ تیزی سے ہوئی ہے۔ انکےمطابق ابتدائی اندازہ تھا کہ یہ تبدیلی 2027 کے آخر یا 2027 کے آغاز تک ممکن ہوگی۔

تاہم اے آئی ٹریفک کی غیرمعمولی رفتار کے باعث بوٹس نے پہلی بار انسانی ٹریفک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے،جوظاہرکرتا ہے کہ خودکار اور اے آئی بیسڈ نظام تیزی سے ڈیجیٹل دنیا پر اثرانداز ہو رہا ہے۔۔