گلوکار نے پنجاب حکومت کی جانب سے ویپ پوڈز کے خلاف کیے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے اسے ایک مثبت قدم قرار دیا، تاہم ساتھ ہی انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے عوامی مقامات پر لباس کے حوالے سے بھی توجہ دینے کی درخواست کی۔
اپنی پوسٹ میں فلک شبیر نے مؤقف اختیار کیا کہ بطور دو بیٹیوں کے والد وہ چاہتے ہیں کہ بازاروں اور سڑکوں جیسے عوامی مقامات پر لباس کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پر غور کیا جائے۔
فلک شبیر نے مطالبہ کیا کہ عوامی مقامات پر چھوٹے لباس پہننے پر پابندی کی عائد کی جائے۔