یومِ آزادی پر تہران کا اسلام آباد کو زبردست سرپرائز
ایران نے پاکستان کے 79 ویں یومِ آزادی کے پرمسرت موقع پر پاکستانی حکومت اور عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے دیرینہ، برادرانہ اور تزویراتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق، صدر مسعود پزیشکیان نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور ایران کے مشترکہ مفادات اور تقدیریں ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں، جس کے باعث موجودہ دور میں دوطرفہ تعاون اور ہم آہنگی کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا:”پاکستان کا یومِ آزادی دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔ ایران باہمی اعتماد، احترام اور موجود صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جامع دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔”
ایرانی صدر نے پاکستان کی مسلسل ترقی، خوشحالی اور سربلندی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کی دوستانہ فضائل کی مضبوطی کے لیے دعا بھی کی۔
سفارتی روابط میں تیزی: ایرانی صدر کا یہ تعزیتی و مبارکباد کا پیغام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطے عروج پر ہیں۔ حال ہی میں ایرانی صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا کامیاب سرکاری دورہ بھی کیا تھا۔
ثالثی کا اہم کردار: پاکستان نے ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمتی عمل اور کشیدگی میں کمی کے لیے اہم ثالثی اور سہولت کاری کا کردار ادا کیا ہے، جبکہ پاک ایران سیاسی، اقتصادی اور سفارتی روابط کو نئے درجے پر لے جانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔
دیگر ممالک کے پیغامات: پاکستان کے 79 ویں یومِ آزادی کے موقع پر ایران کے علاوہ سعودی عرب، قطر، بحرین، اردن اور روس سمیت دنیا بھر کے متعدد ممالک نے بھی حکومتِ پاکستان اور عوام کو مبارکباد کے خصوصی پیغامات ارسال کیے ہیں۔