Tameerewatan
tameerewatan

ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان نے مجوزہ ڈیجیٹل پالیسی 2026 مسترد کردی

 

عجلت میں بنائی گئی پالیسی میں صحافتی اصولوں کی پامالی ‘سنسر شپ کا فروغ ‘ صحافتی ادارے بندش کا شکار ہو جائیں گے

جدت کے مخالف نہیں لیکن پرنٹ میڈیا کی بندش کی شرط پر کبھی بھی ایسے اقدام کی حمایت نہیں کریں گے

کوئٹہ (پ ر ) ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کا سنگل ایجنڈا مجوزہ ڈیجیٹل پالیسی 2026 اجلاس زیر صدارت چیئرمین حاجی عبدالغفار لانگو منعقد ہوا ۔ اجلاس میں اخبارات و جرائد کے تمام تنظےموں نے شرکت کی ۔ اجلاس کے شرکاءنے مجوزہ ڈیجیٹل پالیسی پر تفصیلی گفتگو کے بعد اس کو صحافت اور میڈیا دشمن قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ۔ شرکاءکا کہنا تھا کہ ایسی کسی پالیسی کو تسلیم نہیں کرتے جس میں مقامی اخبارات اور میڈیا تنظیموں سے مشاورت نہ کی جائے ۔ شرکاءکا کہنا تھا کہ عجلت میں بنائی گئی اس پالیسی میں صحافتی اصولوں کی پامالی ‘سنسر شپ کا فروغ اور بلوچستان کے زمینی حقائق کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے اجارہ داری کو فروغ حاصل ہوگا وہیں مقامی صحافتی ادارے بندش کا شکار ہو جائیں گے ۔ شرکاءکا کہنا تھا کہ ہم جدت کے مخالف نہیں لیکن پرنٹ میڈیا کی بندش کی شرط پر کبھی بھی ایسے اقدام کی حمایت نہیں کریں گے ۔اجلاس کے شرکاءکا کہنا تھا کہ پورے ملک میں کہیں بھی ایسی کسی پالیسی کی مثال نہیں ملتی جبکہ اخباری صنعت سے وابستہ مدیران نے بلوچستان کے تمام سیاسی جماعتوں بشمول حکومتی جماعت کو اس مجوزہ پالیسی پر تحفظات سے آگاہ کیا جس کے رد عمل میں تمام جماعتوں نے پرنٹ میڈیا کے موقف کی حمایت کی ۔ شرکاءکا کہنا تھا کہ بلوچستان سمیت پورے ملک کے اخباری تنظےموں اور اداروں سے رابطے کئے جائیں گے تاکہ آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا جاسکے ۔اجلاس کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ حکومت دیگر صوبوں کی طرح ڈیجیٹل میڈیا کیلئے جامع اور الگ پالیسی تیار کرتے ہوئے انکی حوصلہ افزائی کیلئے الگ فنڈز مختص کرتے ہوئے میڈیا پالیسی 2023 ءکو فوری طور پر بحال کرے تاکہ بلوچستان میں اس صنعت سے وابستہ افراد کے روزگار اور مستند صحافت کو تحفظ حاصل ہوسکے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More