عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں فی تولہ سونا مزید 3 ہزار روپے مہنگا ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 30 ڈالر فی اونس اضافے کے بعد 4 ہزار 80 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، جس کے باعث مقامی مارکیٹوں میں بھی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 30 ہزار 436 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 572 روپے اضافے سے 3 لاکھ 69 ہزار 29 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 79 سینٹس کمی کے بعد 58 ڈالر 15 سینٹس رہی، تاہم پاکستان میں فی تولہ چاندی 79 روپے اضافے سے 6 ہزار 294 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 68 روپے اضافے سے 5 ہزار 396 روپے ہوگئی۔