Tameerewatan
tameerewatan

دہشت گردوں کے ساتھ کیا ہوا؟ سرفراز بگٹی نے سچ بتا دیا

دہشت گردوں کے ساتھ کیا ہوا؟ سرفراز بگٹی نے سچ بتا دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے ایک اہم بیان میں وزیراعلیٰ نے فورسز کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کو ہلاک کیا اور ان کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

دہشت گردی کے خلاف سخت موقف: وزیراعلیٰ بلوچستان نے واضح کیا کہ سکیورٹی فورسز، پولیس اور لیویز صوبے میں امن کے قیام کے لیے پوری یکسوئی کے ساتھ متحرک ہیں اور کسی بھی عنصر کو بلوچستان کا امن تباہ کرنے نہیں دیا جائے گا۔

دشمن کا گٹھ جوڑ ناکام: میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بھارت کی سرپرستی میں چلنے والے گروہوں اور ‘فتنہ الخوارج’ کا گٹھ جوڑ پاکستان کے امن اور استحکام کو نقصان نہیں پہنچا سکتا، کیونکہ ریاست ان کے قلع قمع کے لیے مکمل تیار ہے۔

قوم اور اداروں کی یکجہتی: انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور صوبائی حکومت سکیورٹی اداروں کو تمام ضروری وسائل اور معاونت فراہم کرتی رہے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More