مواد پر جائیں

کوئٹہ 19°C فجر 5:08 ظہر 12:21 عصر 4:33 مغرب 6:13 عشاء 7:33
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
بین الاقوامی

واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خبر

واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خبر

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر فعال، منسوخ یا زیرِ استعمال نہ رہنے والے موبائل نمبرز سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔

واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خبر

پی ٹی اے کے مطابق ایسے نمبرز سے جڑے بعض واٹس ایپ اکاؤنٹس کو فراڈ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے دھڑلے سے استعمال کیا جا رہا ہے، جس کے پیش نظر سخت کارروائی کا عمل کسی بھی وقت شروع کیا جا سکتا ہے۔ اتھارٹی نے تمام صارفین کو شدید ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو فوری طور پر اپنے موجودہ اور فعال موبائل نمبرز سے منسلک رکھیں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔

جو صارفین اپنے موبائل نمبر تبدیل کر چکے ہیں انہیں واٹس ایپ میں موجود "Change Number” کا آپشن فوراً بروقت استعمال کرنے کا کہا گیا ہے تاکہ ان کے اکاؤنٹ پر مکمل کنٹرول برقرار رہ سکے۔ اس کے علاوہ شہریوں کو اپنی سمز کی موجودہ حیثیت کی فوری تصدیق کرنے اور غیر فعال نمبرز کی صورت میں ضروری اقدامات اٹھانے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔