مواد پر جائیں

کوئٹہ 19°C فجر 5:08 ظہر 12:21 عصر 4:33 مغرب 6:13 عشاء 7:33
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
پاکستان

ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ

ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ

 پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق آؤٹ سورس ملازمین کی کم از کم تنخواہ میں 3 ہزار 700 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ نئی شرح کے اطلاق کے بعد تمام متعلقہ کنٹریکٹرز کو مقررہ اجرت کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ

حکام کے مطابق سیکیورٹی عملے سمیت پی اے اے کے تحت خدمات انجام دینے والے دیگر تمام آؤٹ سورس ملازمین کو اب کم از کم 40 ہزار 700 روپے ماہانہ اجرت دی جائے گی۔ پی اے اے کا کہنا ہے کہ موجودہ اور توسیع شدہ تمام آؤٹ سورسنگ معاہدوں میں نئی کم از کم اجرت کا نفاذ لازمی ہوگا، جبکہ کنٹریکٹرز کو ملازمین کے ای او بی آئی اور سوشل سیکیورٹی سے متعلق واجبات کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کی بھی سخت ہدایت کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق اس نئی اجرت کا بنیادی مقصد آؤٹ سورس ملازمین کو قانونی کم از کم تنخواہ کی فراہمی اور ان کے مالی حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔