مواد پر جائیں

کوئٹہ 19°C فجر 5:08 ظہر 12:21 عصر 4:33 مغرب 6:13 عشاء 7:33
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
بلوچستان

تاترہ اچکزئی کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری، عدالت نے عبوری ضمانت منظور کرلی

کوئٹہ: کوئٹہ جرگے میں شرکت کرنے پر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی صاحبزادی اور پروفیسر تاترہ اچکزئی کے خلاف پولیس نے پرانے مقدمے کی بنیاد پر گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیئے۔

تاترہ اچکزئی کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری، عدالت نے عبوری ضمانت منظور کرلی

ذرائع کے مطابق تاترہ اچکزئی کے خلاف وارنٹ گرفتاری گزشتہ روز جاری کیے گئے تھے، جس کے بعد انہوں نے عدالت سے رجوع کیا۔

منگل کے روز کوئٹہ کی عدالت نے تاترہ اچکزئی کی عبوری ضمانت منظور کرلی اور انہیں آئندہ پیشی کے لیے 15 ستمبر کو عدالت میں طلب کرلیا۔

دوسری جانب تاترہ اچکزئی کے حامیوں نے گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جانے کے اقدام پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے سیاسی و انتقامی کارروائی قرار دیا اور حکومت پر سخت تنقید کی۔