مواد پر جائیں

کوئٹہ 19°C فجر 5:08 ظہر 12:21 عصر 4:33 مغرب 6:13 عشاء 7:33
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
بلوچستان

کوئٹہ میں بڑے سکیورٹی خدشات؟ ریڈ زون تک رسائی ناممکن، علاقہ قلعے میں تبدیل

کوئٹہ: سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ریڈ زون سیل، متعدد شاہراہوں پر ٹریفک متاثر

کوئٹہ: سکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہر کے ریڈ زون جانے والے تمام داخلی و خارجی راستے کنٹینرز اور ٹرک کھڑے کرکے بند کر دیے گئے ہیں۔

کوئٹہ میں بڑے سکیورٹی خدشات؟ ریڈ زون تک رسائی ناممکن، علاقہ قلعے میں تبدیل

ذرائع کے مطابق شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ مختلف اہم شاہراہوں پر گاڑیاں کھڑی کرکے راستے جزوی طور پر بند کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

راستوں کی بندش کے باعث کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کا نظام متاثر ہوا ہے اور شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کا دباؤ متبادل راستوں کی جانب منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ صورتحال کو معمول پر لانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔