مواد پر جائیں

کوئٹہ 19°C فجر 5:08 ظہر 12:21 عصر 4:33 مغرب 6:13 عشاء 7:33
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
Uncategorized

پینٹاگون میں سنسنی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا وہ قدم جس نے امریکا اور ایران دونوں کو حیران کر دیا

پینٹاگون میں سنسنی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا وہ قدم جس نے امریکا اور ایران دونوں کو حیران کر دیا

اسلام آباد/تہران: ایران اور امریکا کے درمیان دیرپا جنگ بندی اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پاکستان نے سفارتی محاذ پر کوششیں تیز کر دی ہیں۔ اسی سلسلے میں چیف آف ڈیفنس فورسز، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز ایران کا اہم اور حساس دورہ کریں گے۔

پینٹاگون میں سنسنی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا وہ قدم جس نے امریکا اور ایران دونوں کو حیران کر دیا

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس دورے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ تہران خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک سرزمین کے مثبت کردار کا تسلسل ہے۔ اس سے قبل فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا تھا جس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یاد رہے کہ امریکا اور ایران کشیدگی کے دوران پاکستانی آرمی چیف اس سے قبل بھی دو بار ایران کا دورہ کر چکے ہیں۔