مواد پر جائیں

کوئٹہ 19°C فجر 5:08 ظہر 12:21 عصر 4:33 مغرب 6:13 عشاء 7:33
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
بلوچستان

وزیراعظم کا اسپیکر عبدالخالق اچکزئی سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم کا اسپیکر عبدالخالق اچکزئی سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

وزیراعظم کا اسپیکر عبدالخالق اچکزئی سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم نے اسپیکر کے جوان بیٹے ثناء اللہ خان اچکزئی کے افسوسناک انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ اچکزئی خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔