مواد پر جائیں

کوئٹہ 19°C فجر 5:08 ظہر 12:21 عصر 4:33 مغرب 6:13 عشاء 7:33
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
بلوچستان

محمود خان اچکزئی نے حکومت میں موجود "کالی بھیڑوں” کے راز فاش کر دیے

محمود خان اچکزئی نے حکومت میں موجود "کالی بھیڑوں” کے راز فاش کر دیے

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے حکومت اور اسمبلی کے اجلاس میں شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ سرانان میں ہونے والے حالیہ واقعے کے پیچھے حکومت کے اندر موجود "کالی بھیڑیں” ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرانان واقعے پر حکومتی ایوانوں میں کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی، حالانکہ ہماری حکومت کے اندر ایسے عناصر موجود ہیں جو پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان معاملات کو مسلسل سبوتاژ کر رہے ہیں۔

محمود خان اچکزئی نے حکومت میں موجود "کالی بھیڑوں" کے راز فاش کر دیے

قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران محمود خان اچکزئی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے واقعے پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں اس بات کی خوشی منائی جا رہی تھی کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت عمران خان کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جا رہا ہے، لیکن رات کے اندھیرے میں انہیں کسی اور جگہ لے جایا گیا۔ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ اس تمام عمل کے دوران عمران خان کی بہن کو اسپتال کے دوسرے کمرے میں بند کر کے رکھا گیا۔