مواد پر جائیں

کوئٹہ 19°C فجر 5:08 ظہر 12:21 عصر 4:33 مغرب 6:13 عشاء 7:33
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
بلوچستان

سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری سڑکوں پر، کوئٹہ میں ریڈ زون بند

سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری سڑکوں پر، کوئٹہ میں ریڈ زون بند

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ممکنہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں، جبکہ ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔

سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری سڑکوں پر، کوئٹہ میں ریڈ زون بند

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس، گورنر ہاؤس اور دیگر حساس سرکاری تنصیبات کی جانب جانے والے راستے رکاوٹیں اور ٹرک کھڑے کرکے بند کیے گئے ہیں۔

پولیس، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری ریڈ زون، اہم سرکاری عمارتوں اور حساس مقامات پر تعینات کر دی گئی ہے، جبکہ شہر بھر میں چیکنگ کا عمل بھی مزید بڑھا دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی اداروں کی جانب سے داخلی و خارجی راستوں، اہم شاہراہوں اور مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں قائم کرکے گاڑیوں اور مشکوک افراد کی نگرانی اور تلاشی جاری ہے۔

انتظامیہ کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جبکہ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور ریسکیو ٹیموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری طور پر حساس علاقوں کا رخ نہ کریں، دورانِ چیکنگ سیکیورٹی اداروں سے تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔