مواد پر جائیں

کوئٹہ 19°C فجر 5:08 ظہر 12:21 عصر 4:33 مغرب 6:13 عشاء 7:33
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
بلوچستان

خضدار کی خاتون کا شوہر اور سوتیلے بہن بھائیوں پر سنگین الزامات

خضدار کی خاتون کا شوہر اور سوتیلے بہن بھائیوں پر سنگین الزامات

کوئٹہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران خضدار سے تعلق رکھنے والی خاتون ریحانہ سمالانی نے اپنے شوہر اور سوتیلے بہن بھائیوں پر مبینہ تشدد کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

خضدار کی خاتون کا شوہر اور سوتیلے بہن بھائیوں پر سنگین الزامات

جائیداد کا تنازع: ریحانہ سمالانی کے مطابق جائیداد کے تنازع کی وجہ سے ان پر مسلسل مبینہ تشدد کیا جاتا رہا، جس سے مجبور ہو کر انہیں اپنا گھر چھوڑ کر کوئٹہ منتقل ہونا پڑا۔

خاتون نے بتایا کہ ان کے جسم پر مبینہ تشدد کے نشانات موجود ہیں، تاہم وہ انہیں میڈیا کے سامنے لانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

 انہوں نے متعلقہ حکام سے فوری طور پر سیکیورٹی فراہم کرنے اور شوہر سے خلع کے حصول کے لیے قانونی مدد کی اپیل کی ہے۔

 انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان پر ہونے والے مبینہ تشدد اور جائیداد کے معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں اور ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔