مواد پر جائیں

کوئٹہ 19°C فجر 5:08 ظہر 12:21 عصر 4:33 مغرب 6:13 عشاء 7:33
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
پاکستان

حج 2027 مہنگا یا سستا؟ عازمین حج کے ممکنہ اخراجات سامنے آگئے

حج 2027 مہنگا یا سستا؟ عازمین حج کے ممکنہ اخراجات سامنے آگئے

وفاقی وزارت مذہبی امور نے حج 2027 کا اعلان کرتے ہوئے درخواستوں کی وصولی اور اخراجات کا مکمل شیڈول جاری کر دیا ہے۔

حج 2027 مہنگا یا سستا؟ عازمین حج کے ممکنہ اخراجات سامنے آگئے

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت 40 روزہ حج پیکیج کی تخمینہ لاگت 12 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔ سال 2027 کے لیے پاکستان کو مجموعی طور پر 1,79,210 عازمین کا کوٹہ ملا ہے۔

 کل کوٹے میں سے 60 فیصد سرکاری حج اسکیم اور 40 فیصد نجی (پرائیویٹ) حج ٹور آپریٹرز کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

عازمین کو بروقت انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ سہولیات اور حتمی تفصیلات اگلے مراحل میں شیئر کی جائیں گی۔