مواد پر جائیں

کوئٹہ 19°C فجر 5:08 ظہر 12:21 عصر 4:33 مغرب 6:13 عشاء 7:33
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
بلوچستان

بلوچستان میں بدامنی کی نئی لہر، چھتر کے قریب مسلح ٹولے کا شب خون، پوری بس اغوا

 

بلوچستان میں بدامنی کی نئی لہر، چھتر کے قریب مسلح ٹولے کا شب خون، پوری بس اغوا

چاغی: پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ رات چھتر کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے چاول اور آم سے لدی ایک مال بردار بس کو عملے سمیت مبینہ طور پر اغوا کر لیا۔

ذرائع کے مطابق مال بردار بس کوئٹہ سے دالبندین جا رہی تھی کہ راستے میں مسلح افراد نے اسے روک کر اپنے قبضے میں لے لیا۔

پولیس نے واقعے کے بعد بس اور مغوی عملے کی تلاش کے لیے کارروائیاں شروع کر دی ہیں، جبکہ ملوث افراد کی شناخت اور واقعے کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

حکام کے مطابق معاملے کی تمام پہلوؤں سے چھان بین کی جا رہی ہے اور مزید معلومات سامنے آنے پر تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔